counter easy hit

پیرس کے معروف بزنسمین راشد بٹ کی طرف سے معزز مہمان چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کلر سیداں راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام  

پیرس کے معروف بزنسمین راشد بٹ کی طرف سے معزز مہمان چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کلر سیداں راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام

پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کے ممتاز بزنس مین اور سیاسی وسماجی راہنما راشد بٹ کی طرف سے پیرس کے دورے پرآئے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کلر سیداں راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں بگہار منزل سارسل میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام  کیا گیا۔ تقریب میں پیرس کی معروف شخصیات وسیاسی سماجی راہنمائوں اور جرنلسٹس کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پرمہمان خصوصی راجہ ندیم نے کہا کہ بٹ برادران کی طرف سے پرخلوص دعوت کا اہتمام قابل تحسین ہے۔ کمیونٹی کے ساتھ مل کر انھیں بہت محبتیں ملیں ۔ جس کیلئے وہ بہت ممنون ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں ہم وطنوں کا جوش و جذبہ اور وطن کیلئے ان کا ویژن اورکارکردگی نہائت متاثرکن ہے۔ اور مسلم لیگ ن فرانس  کی کوششیں اور اتحاد قابل تقلید ہے، ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کی طرف سے اپوزیشن پر دبائو بڑھانے کے ہتھکنڈوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومتی ارکان کا قومی بیانیہ اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے ملک کے تمام شعبوں اور طبقات کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔

تقریب میں ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ راجہ ندیم احمد پیرس میں اپنے معزز میزبان ملک انصر خان اور ملک افضال خان کے ہمراہ شریک ہوئے ان کے ہمراہ مرزا عتیق ،چوہدری اسلم اسحاق، محمد رزاق مغل، راجہ عبدالحمید، راجہ چنگیز، چوہدری ناصر، چوہدری عمران، ملک عارف، چوہدری افضل لنگاہ، چوہدری رضی ڈھل بنگش ، صحافیوں بابر مغل، خالد بشیر مرزا، بلال محمد خان مغل اور کامران حنیف نے شرکت کی۔

Rashid butt, senior, leader, PMLN, youth wing, France, organizer,lunch, for, raja nadeem ahmed, chairman, UC, 2, bairan kalanRashid butt, senior, leader, PMLN, youth wing, France, organizer,lunch, for, raja nadeem ahmed, chairman, UC, 2, bairan kalan

Rashid butt, senior, leader, PMLN, youth wing, France, organizer,lunch, for, raja nadeem ahmed, chairman, UC, 2, bairan kalan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website