counter easy hit

کرکٹ میں بیٹیوں کی جیت نے بیٹوں کی شکست کا غم کم کر دیا: پرویز رشید

 Rashid

Rashid

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان بدلا ہوا پاکستان ہے۔ عالمی برادری میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ کرکٹ کے میدان میں بیٹیوں کی جیت نے بیٹوں کی شکست کا غم کم کر دیا۔
لاہور: (یس اُردو) وزیر اطلاعات کے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی بیٹیوں نے بھارت کو شکست دے کر بیٹوں کی شکست کا دکھ کچھ کم کر دیا۔ پرویز رشید سے جب پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی ڈیل کے تحت بیرون ملک گئے تو وزیر اطلاعات میڈیا کا سوال گول کر گئے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے بھرپور قانون سازی کی جا رہی ہے۔