counter easy hit

دپیکا کی تعریف میں رنویر حد سے گزر گئے

ممبئی: بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ اداکارہ اوراپنی قریبی دوست دپیکا کی تعریف کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں اوریہ ہی ہوا اداکارہ کی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم کے پریمئیرکے موقع پر۔

 Ranvir to exceed the limit in the applause of Deepika

Ranvir to exceed the limit in the applause of Deepika

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’ٹریل ایکس: ریٹرن آف ژینڈرکیج‘‘ کا ممبئی میں پرینئیرہوا جہاں بالی ووڈ کے متعدد اسٹارزسمیت ہدایتکاروں اورپروڈیوسرزنے شرکت کی، اس موقع پردپیکا پڈوکون کے قریبی دوست رنویرسنگھ بھی موجود تھے اورجب ان سے دپیکا کی ہالی ووڈ میں اداکاری کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں دپیکا پربہت زیادہ فخر ہے کیونکہ وہ بھارت کی بین الاقوامی سطح پربہترین نمائندگی کررہی ہیں۔رنویرنے کہا کہ وہ فلم کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ یہ ہالی ووڈ کی بہت بڑی فلم ہے، سب سے بڑھ کریہ کہ بہترین اداکارہ دپیکا اس فلم کا حصہ ہے اوریہ فلم دیکھنے کے لیے وہ بھی بہت بے تاب ہیں۔ دپیکا کے حوالے سے مزید ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین اورحیرت انگیزاداکارہ ہیں جس کے لیے ان کی تعریف بھی کی جاتی ہے۔اداکارسے جب فلم میں ہالی ووڈ اداکاروین ڈیزل اوردپیکا کی اداکاری کے بارے میں پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ آن اسکرین پروموزمیں دونوں کی کیمسٹری بہترین لگ رہی ہے جب کہ بہترطورپرتو فلم دیکھنے کے بعد ہی بتا یا جاسکتا ہے۔واضح ر ہے کہ دپیکا اورون ڈیزل کی فلم ’’ٹریل ایکس:ریٹرن آف ژینڈر کیج‘‘ کل بھارت میں ریلیز کی جارہی ہے جب کہ امریکا میں یہ فلم اگلے ہفتے ریلیزکی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website