counter easy hit

واہگہ پر رینجرز کے دستے میں پہلی بار سکھ جوان شامل

 Wagah border

Wagah border

لاہور……واہگہ بارڈر پر روایتی پریڈ تو روز ہی ہوتی ہے لیکن پاکستان کی جانب سے کچھ نیا کیا گیا۔پاکستان کے ایک جوا ن کو دیکھ کر اپنے ہی نہیں بلکہ سر حد پر پار بیٹھے بھارتی شہری بھی خوب محظوظ ہوئے۔واہگہ بارڈر تقریب یا واہگہ بارڈر پریڈ کا اہتمام ہر روز واہگہ سرحد پر کیا جاتا ہے۔ پاکستان اور بھارت اپنی اپنی سرحدوں کے اندر انتظامات مکمل کر کے زیرو پوائنٹ کے نزدیک طاقت کا علامتی اور روایتی مظاہرہ کرتے ہیں، پرچم اتارنے کی تقریب کو دیکھنے کے لئے دونوں اطراف کے سیکڑوں لوگ یہاں آتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے آج تقریب میں سکھ رینجر امر جیت سنگھ سب ہی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی شہریوں نے بھی ان کی موجودگی کو دلچسپی سے دیکھا۔امر جیت سنگھ نے 2005 ءمیں پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی اور اسی سال تربیت مکمل کر کے واہگہ بارڈر پر تعینات فورس کا حصہ بنے۔ رینجرز کی روایتی وردی کے ساتھ مخصوص سکھ دستار امر جیت سنگھ پر خوب جچتی نظر آئی۔