counter easy hit

رنبیر کپور فلم دوسرا آدمی کے ری میک میں اپنے والد والا کردار کریں گے

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ستر کی دہائی میں بننے والی فلم دوسرا آدمی کے ری میک میں اپنے والد کا کردار نبھائیں گے۔ فلمساز کرن جوہر انیس سو ستتر میں بننے والی فلم دوسرا آدمی کا ری میک بنا رہے ہیں جس میں رشی کپور کے ساتھ راکھی نے مرکزی کردار کیا تھا۔

نئی فلم اے دل ہے مشکل میں رنبیر کپور رشی کپور کا کردار کریں گے۔ ایشوریا رائے اور انوشکا شرما بھی اس فلم میں جلوہ گر ہونگی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی فلم کی شوٹنگ جلد شروع کر دی جائے گی۔