counter easy hit

رنبیر اور عالیہ بھٹ 2020 میں شادی رچائیں گے

ممبئی: بالی ووڈ میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فلم انڈسٹری کےچاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ انوشکا ویرات اورسونم کپور کی شادی کے بعد بالی وڈ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کے چرچے جاری ہیں اور اب ان خوبصورت جوڑیوں میں ایک اور جوڑی رنبیر کپور اورعالیہ Ranbir and Aaya Bhatt will marry in 2020بھٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ عالیہ بھٹ اوررنبیر کپور کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے بھارتی میڈیا میں جاری تھے دونوں کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ رنبیر عالیہ ایک دوسرے کے گھر پر چھپ چھپ کر ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں۔ دونوں اسٹارزکے درمیان نزدیکیاں بڑھنے کاسلسلہ بلغاریہ میں شروع ہوا جہاں دونوں اپنی نئی فلم ’براہمسترا‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھے۔ اور اب دونوں کی شادی کی افواہیں میڈیا میں گردش کررہی ہیں جس کے مطابق دونوں 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں رنبیر کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں، شو کے دوران انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ وہ رنبیر کپور کی دیوانی ہیں جب کہ رنبیر کپور بھی عالیہ کے لیےاپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں۔ عالیہ بھٹ سے قبل رنبیر کپور کی زندگی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اورکترینہ کیف بھی آچکی ہیں تاہم دونوں اداکاراؤں کے ساتھ رنبیر کپور کارشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اوررنبیر نے ان سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔