counter easy hit

میری اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی معصوم نظر آتی ہے :رنویر سنگھ

download. [downloaded with 1stBrowser]بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ دپیکا پڈوکون سے جو تعلق ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ….
ممبئی(یس اُردو)بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ دپیکا پڈوکون سے جو تعلق ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ایک انٹرویومیں رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کئی صدیوں سے فلسفی اور ادیب محبت کا مفہوم بیان کرنے میں لگے ہوئے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایسا جذبہ ہے جسے لفظوں میں بیان ہی نہیں کیا جاسکتا،اسی طرح میں اپنے اور دپیکا کے درمیان تعلق کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ رنویر سنگھ کا مزید کہناتھا کہ میری اور دپیکا کی جوڑی بڑی سکرین پر بہت معصوم اور دوستانہ نظر آتی ہے جب کہ ہم دونوں حقیقی طور پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار دکھائی دیتے ہیں،دپیکا پڈوکون ایک اچھی اداکارہ ہیں میں ہمیشہ انکے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔