counter easy hit

قومی سلامتی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہیے، رانا محمد یاسین

قومی سلامتی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہیے، رانا محمد یاسین

پیرس(نمائندہ خصوصی) فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رانا محمد یاسین نے کہا ہے کہ قومی ایشوز پر سیاست کر کے پاکستانیوں کا وقت برباد نہیں کرنا چاہیے یہ وقت تمام سیاسی قوتوں کے اتحاد کا ہے۔ ملک میں نفرت اور کشیدگیوں کو ہوا دینے کے بجائے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک ہونا چاہیے اور انتہا پسندی اور نفرت کو روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانا چاہیے تاکہ ناخوشگوار حالات سے بچا جاسکے اور عالمی سطح پر مستحکم ملکوں کی صف میں شامل ہوا جاسکے۔

رانا محمد یاسین نے کہا کہ ماضی میں اس قدر شاید اس ضرورت کو محسوس نہیں کیا گیا مگر اس وقت سیاسی قوتوں کو پاکستان کے ایجنڈے پر زیادہ زور دینا چاہیے اور ایسا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے کہ حکومتوں کے بدلنے سے قومی بیانیہ نہ بدلے اور ملک  کا وقار بحال ہو۔

RANA YASEEN, FRANCE, SAYS, ON, NATIONAL, ISSUES, ALL, POLITICAL, PARTIES, SHOULD, FORM, A, JOINT, LINE, OF, ACTION