counter easy hit

پاناما کا فیصلہ خلاف آیا تو عوام تسلیم نہیں کرینگے، رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کی منفی سیاست نے ملک پیچھے دھکیل دیا،پی پی کا پنجاب میں جنازہ نکل چکا ہے ،صوبائی وزیر قانونRANA, SANAULLAH, SAID, LOUD, ABOUT, PANAMA, DECISION, AND, PEOPLE, WILL, NOT, ACCEPT, DECISION, AGAINST, PM

اسلام آباد (یس اردو نیوز) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر پانامہ کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو عوام اسے تسلیم نہیں کریں گے ۔ جنوبی پنجاب میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے اور تمام مدارس کی بھرپور نگرانی کی جا رہی ہے۔ پنجاب سے پی پی کا جنازہ نکل چکا ہے جبکہ پی ٹی آئی کو منفی سیاست نے بہت پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے اور پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے تمام ججز صاحبان قابل ایماندار اور باصلاحیات ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں مسلم لیگ( ن) اور وزیر اعظم نواز شریف اسے تسلیم کریں گے تاہم ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر پانامہ کیس کا فیصلہ میاں نواز شریف کے خلاف آیا تو عوام کی اکثریت اسے تسلیم نہیں کرے گی کیونکہ عوام نے انہیں تیسری دفعہ وزیر اعظم منتخب کیا ہے اور اگر کسی عوامی لیڈر کو غیر عوامی اور غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کی کوششیں کی گئیں تو عوام اس پر ردعمل ظاہر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا اور اس کے نتیجے میں ہی لہر اٹھے گی ۔ مخالفین کو 2018 کے انتخابات میں اپنی انتخابی مہم چلانا مشکل ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے ہمارے مخالفین اور بعض این جی اوز پوائنٹ سکورنگ کے لئے منفی پراپیگنڈہ کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ مال روڈ خودکش حملے کے دہشتگرد طورخم کے راستے سے آئے تھے ان کا جنوبی پنجاب سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب کے تمام مدارس کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے اور ہم وثوق سے یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ پنجاب کے کسی بھی مدرسے میں دہشتگردی کی تربیت فراہم نہیں کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں بے پناہ کرپشن کی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں پیپلزپارٹی نظر نہیں آتی ہے اسی طرح پی ٹی آئی کی سیاست منفی طرز عمل کی وجہ سے بہت پیچھے چلی گئی ہے اگلے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے لئے میدان صاف ہے تاہم ملک کی مذہبی جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہو گا انہوں نے کہا کہ میاں برادران کے مابین کوئی اختلاف رائے نہیں ہے ۔ میاں برادران کی وجہ سے مسلم لیگ متحد ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website