counter easy hit

خورشید شاہ کا لب و لہجہ انتہائی شرم ناک اور سازش پر مبنی تھا :رانا ثنا اللہ

 Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

عمران خان صرف کنٹینر پر چڑھ سکتے ہیں انہیں دما دم مست قلندر کا کیا پتہ ہے ، صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (یس اُردو) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر برس پڑے ، کہتے ہیں خورشید شاہ کا گزشتہ روز کا لب و لہجہ انتہائی شرم ناک ، سازش اور شرارت پر مبنی تھا ، عمران خان کنٹینر پرچڑھ سکتے ہیں انہیں دما دم مست قلندر کا کیا پتہ ۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کے روز گار کے تحفظ کی یقین دہانی کے لئے پارلیمانی گارنٹی کے لئے تیار ہیں ، بعض ملازمین بلیک میل کرکے ادارے کو تباہ کررہے ہیں ۔ رانا ثنا اللہ بولے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا گزشتہ روز کا لب و لہجہ انتہائی شرم ناک اور توہین آمیز تھا انہیں اپنے سید ہونے کی لاج ہی رکھنی چاہئیے تھی ۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کراچی واقعہ میں کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے ، جلد سازشی عناصر بے نقاب ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کچھ قوتیں ملک کو آگے بڑھتے نہیں دیکھنا چاہتیں ۔ رانا ثنا اللہ سندھ کی سائیں سرکار کے رویئے سے تو مطمئن نظر آئے تاہم پیپلز پارٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے سے تنگ آکر سب کچھ کر رہی ہے