counter easy hit

رانا ثنا ء للہ کے دن پورے ہو گئ

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کر کے 14 لوگوں کو جاں بحق کرنے کے کیس (سانحہ ماڈل ٹاؤن) پر بننے والی نئی جے آئی ٹی نے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کو آج ( پیر) کے روز طلبی کا سمن جاری کر دیا ۔جے آئی ٹی آئی جی موٹر ویز اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس کے ممبران میں آئی ایس آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل محمد عتیق الزمان شامل ،ایم آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی محمد احمد کمال اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر پولیس گلگت بلتستا ن قمررضا شامل ہیں۔سمن میں سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو سی آر پی سی سیکشن 160 کے تحت پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کا کہا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی اورجے آئی ٹی کے انوسٹی گیشن آفیسر اقبال حسین شاہ کی جانب سے سمن جاری کیا گیا ہے۔