counter easy hit

رمیز راجہ کا طویل عرصے بعد حیرت انگیز انکشاف

Rameez Raja's long-lasting discovery

بھارت کے خلاف سنچری بنانے پر عمران خان نے مجھے کیوں گالیاں دیں، اس بات کا انکشاف کرتے رمیز راجہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف جے پور میں ٹیسٹ میچ تھا اور پہلی اننگز میں میں اچھی خاصی بیٹنگ کر رہا تھا اور سب سے زیادہ سکور بھی میرا ہی تھا،دیکھا تو بارہواں کھلاڑی گلوز لے کر میدان میں آیا،اس وقت میں چالیس کے رنز پر کھیل رہا تھا، اس کھلاڑی نے عمران خان کا پیغام دیا کہ جس طرح آپ شاٹ کھیل رہے ہیں اس سے آپ جلدی آؤٹ ہو جائیں گےایسی شاٹ نہ کھیلیں۔ رمیز راجہ نے اس اننگز میں سنچری سکور کر لیا تو کپل دیو نئی گیند کے ساتھ گیند کرانے کے لیے آئے۔ اس دوران رمیز راجہ آؤٹ ہو کر پویلین واپس چلے گئے، رمیز راجہ نے بتایا کہ ابھی ڈریسنگ روم سے فاصلے پر تھا کہ گالیاں پڑنا شروع ہو گئیں، وہ حیران ہوئے کہ انہوں نے سنچری کی ہے لیکن پھر بھی گالیاں پڑ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس دوران ایسی آوازیں آ رہی تھیں کہ تمہاری بھی کلب والی ذہنیت ہے، سو کیا اور آؤٹ ہو گئے اور وہ بھی اس فوکر بالر سے۔ رمیز راجہ نے بتایا کہ یہ بات مجھے بعد میں معلوم ہوئی کہ عمران خان کی کپل دیو سے بہت زیادہ لگتی تھی اور انہیں غصہ بھی اس بات کا تھا کہ میں کپل دیو سے آؤٹ کیوں ہوا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ورلڈ کپ کے فائنل میں‌ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہو گئے. نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. لارڈز کے میدان میں‌ دونوں‌ ٹیمیں‌ آج عالمی کپ کی جنگ جیتنے کی سرتوڑ کوشش کریں‌ گی. کرکٹ کا نیا سلطان کون بنے گا، لارڈ زمیں طویل انتظار کے بعد بالآخر آج فائنل کا میدان سج گیا۔ نیوزی لینڈ اور انگلستان کی ٹیمیں اپنا زور دکھانے کیلئے میدان میں اتر آئیں۔ کیوی کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج جیت ہماری ہو گی، ٹورنامنٹ اچھا کھیلا۔ آج ٹاس جیت کر پہلے بولنگ یا بیٹنگ کا فیصلہ مشکل تھا تاہم پہلے بیٹنگ کا فیصلہ موسم کے سبب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لارڈز کے میدان میں ورلڈ کپ کھیلنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انگلش کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ آج جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا، ان کا کہنا تھاکہ وہ اپنی ٹیم کے ہر کھلاڑی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ میچ شروع ہوا تو کیوی اوپنرز ایم جے گپٹل اور ایچ ایم نکولس نے پچ سنبھالی تاہم آغاز میں انھوں نے کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی۔ کیویز کو 29 رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا، تجربے کار بلے باز مارٹن گپٹل ایک بار پھر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 29 رنز بنا کر کریز چھوڑ گئے۔ انہیں کرس ووکس نے میچ کے ساتویں اوور میں ایل بی ڈبلیو کیا۔ پہلی وکٹ کے گر جانے کے بعد خود کپتان ولیمسن ان ایکشن ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website