counter easy hit

ڈیڑھ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔یوٹیلٹی اسٹورز پر16 جون سے 18 اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڑھ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے ۔وزارت صنعت نے رمضان پیکیج کے لیے 1 ارب 80 کروڑ روپے کی سمری بھجوائی تھی۔

رمضان پیکیج پر عمل درآمد 16 جون سے شروع ہوگا اور لوگوں کو یوٹیلٹی اسٹورز پر 18 اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ان اشیاء میں چینی ، آٹا ، گھی ، مشروبات اوردالیں بھی شامل ہیں۔