counter easy hit

راجگال: سرحدی چوکی پر افغانستان کیطرف سے فائرنگ، نائب صوبیدار شہید

راولپنڈی: دہشتگردوں کا ایک اور وار، وطن کا ایک اور رکھوالا وطن پر نثار، وادی راجگال میں پاکستانی سرحدی چوکی پر افغانستان کی طرف سے فائرنگ کا ایک اور واقعہ، فائرنگ سے نائب صوبیدار اظہر علی شہید۔

Rajagal: firing on border checkpost by Afghanistan, Naib Subaidar martyredآئی ایس پی آر کے مطابق، افغانستان کی طرف سے وادیٔ راجگال میں فائرنگ حالیہ کلیئر کئے گئے علاقے مسطل درہ پر ہوئی۔ یہ افغانستان سے راجگال اور خیبر ایجنسی میں داخل ہونے والا اہم درہ ہے۔ شہید صوبیدار کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ شہید کی میت آبائی علاقے کے لئے روانہ کر دی گئی ہے جسے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔