counter easy hit

لیوٹن : راجا شفیق پلاھوی نے اپنی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا

PML N Meeting

PML N Meeting

لیوٹن (تیمور لون سے) چیئرمین اوور سیز پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجا شفیق پلاھوی نے اپنی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما اور حلقہ ٤ چڑھوئی کے امیدوارچوہدری شوکت فرید کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا میٹنگ میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر راجا امتیاز نع بھی شرکت کی۔

میٹنگ کا مقصد حلقہ ٤ چڑھوئی کے حوالے سے درپیش مسائل پر گفتگو کرنا تھی جس کی بناہ پر راجا امتیاز اور شفیق پلاھوی نے شوکت فرید سے کہا کہ حلقہ کی حالت ہم سب کے سامنے ہے جس سے آپ بھی بخوبی واقف ہیں مسائل ہیں کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لیتے اور ان مسائل کے حل کے لئے کوئی بھی تدبیر نہیں کی جا رہی اور عوام ہے کہ مسلسل پستی جا رہی ہے ہم نے ہمیشہ محبت اور بھائی چارہ کے ساتھ سیاست کو فروغ دیا ہے اور عوام کی خدمت کوعبادت سمجھ کر عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی۔ حلقہ ٤ چڑھوئی کے سیاسی ہیر پھیر میں غلط اقدامات کو پروان چڑھانے میں کبھی بھی کسی کا ساتھ نہیں دیا اور نہ ہی دینے دیں گے۔

جب حکمرانوں کی جانب سے حلقہ کی عوام پر جبر ڈھائے جا رہے ہوں کرپشن کا بول بالا ہو اور تمام تر عوامی مفادات کو بالائے طاق رکھ کردقیانوسی قسم کی کرپشن مافیہ کی جانب سے صرف اپنی برادری کے لوگوں کے اہمیت دی جائے اور حلقہ کی باقی عوام کو گھاس بھی نہ ڈالا جائے تو مساوات کی بنیاد پر عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھانہ حق سمجھتے ہیں اور اس کے لیئے ہمیں چڑھوئی کے ہر شخص خواہ وہ سیاسی شخصیت ہو سماجی یا عام آدمی سب سے مل کر مشاورت کرنی ہے اس سے پہلے بھی ہم نے حلقہ کی عوام کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤن سے بات چیت کر رکھی ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں اور یہ میٹنگ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

شوکت فرید نے راجا امتیاز اور شفیق پلاھوی کی بات کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب سے اس مثبت رویہ کی قدر کرتے ہیں اور میں اس بات سے بھی مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں کہ حلقہ کی صورت حال بتدریج بگڑتی جا رہی ہے جس سے عوام کے لئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ہم بھی تبدیلی کا نام لے کر میدان عمل میں آئے ہیں حلقہ میں بسنے والی تمام برادریاں ہمارے لئے قابل احترام ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے حلقہ میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں حلقہ میں تمام تر معاملات میرٹ پر حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھ سکتے ۔ حلقہ کی عوام کو میرا پیغام ہے کہ کب تک آپ اپنی حق تلفی برداشت کرتے رہیں گے۔

موجودہ حکمرانوں سے کسی بھی قسم کی توقع نہیں کی جا سکتی کواپنے اوپر مسلط کر کے کتنی بڑی غلطی کی اب حلقہ کی عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسی دلدل میں پھنسے رہنا چاہتے ہیں یا اس سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔ ہم بھی اس جہالت کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں اور عوام میں بیداری شعور کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں ۔ جب تک عوام اپنے حقوق کے لئے خود اپنی مدد نہیں کریں گے تب تک حلقہ میں نہ ہی امن قائم نہیں رکھا جا سکتا ہے اور نہ ہی تعمیر و ترقی کی سیڑھی پر قدم رکھا جا سکتا ہے عوام کو بھی کچھ ہوش میں آ کر دیکھنا ہو گا کہ ان کے وسائل پر ڈاکا مارا جا رہا ہے عوام کوٹرک کی بتی کے پیچھے ہر گزلگانے کی اجا زت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ذاتی طور پر اس بات کا احساس ہے کہ آپ حلقہ کی عوام کے لئے درد دل رکھتے ہیں اور اور ان کو ان مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں جس کے لئے ہمیں حلقہ کے لئے مل جل کر کام کرنا ہو گا ہر مثبت اقدام پر جس میں عوام کی بھلائی ہو ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ لیکن الیکشن کی جہاں تک بات ہے وہ فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت ہی کرے گی۔