counter easy hit

راجہ مختار سونی اور عبدالرزاق صادق کی چوہدری امانت ، چوہدری اقبال، چوہدری امتیاز سے ملاقات

Raja Mukhtar Sony Meeting

Raja Mukhtar Sony Meeting

بارسلونا (میران جی ایس ایم) ندائے کشمیر کے صدر یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام کے آرگنائزر راجہ مختار سونی اور حافظ عبدالرزاق صادق نے چوہدری امانت حسین مہر، چوہدری محمد اقبال،چوہدری امتیاز آکیہ سے ملاقات کی، جس میں ندائے کشمیر کے زیر اہتمام 5 فروری کو ہونے والے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

پروگرام کو حتمی شکل دی گئی، میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے پروگرام میں ہمیشہ کی طرح اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں گے چوہدری محمد اقبال، چوہدری امانت حسین مہر اور چوہدری امتیاز آکیہ نے کہا کہ راجہ مختار سونی ہمارا بھائی ہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔

راجہ سونی نے سپین کشمیر کاز کے لیے جتنا کام کیا ہے ہم اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پروگرام کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیں گے اور بھارتی جارحیت کے خلاف تمام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔