counter easy hit

راجا محمد ندیم اور بیرسٹر امجد اقبال کو بیٹر برا کونسل کے کونسلر منتخب ہونے پر مبارکباد

PMLN UK Leaders

PMLN UK Leaders

لندن برطانیہ (طیب علی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنماؤں میں شامل توقیر مرزا ، توصیف کیانی ، راجا طارق جمیل ، سردار فاروق حسین و دیگر نے پی وائی اور برطانیہ کے چیئرمین اظہر بڑالوی دوسری بار جبکہ راجا محمد ندیم اور بیرسٹر امجد اقبال کو بیٹر برا کونسل کے کونسلر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے لئے دعا گو ہیں کہ یہ سب ملک و قوم کا نام اسی طرح روسن کرتے رہیں ان کی فتح نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں و کشمیریوںکے سر فخر وسے بلند کر دئے ۔منتخب کونسلرز برطانیہ میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے ترجمان ہیں اور کمیونٹی کے لئے بہترین رول پلے کر رہیں ہیں۔

اظہر بڑالوی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں ایکٹو ررہے ہیں اورانسانی حقوق کے لئے آواذ بلند کرتے رہے ہیں برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی میں خاصے مقبول ہیں ان کا دوسری بار کونسلر منتخب ہونا ہی ان کی عوام کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے ہم ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو رہیں گے۔