counter easy hit

حکمرانوں کا کڑا احتساب ہوگا،راجہ مظہر ذمہ واریہ

Raja Mazhar

Raja Mazhar

پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں کی شعبدہ بازی ا نہیں احتساب سے نہیں بچاسکتی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما راجہمظہر ذمہ واریہ نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ شریف برادران سے ان کی ہرایک بدعنوانی اوربدانتظامی کاحساب لیا جائے گا۔حکمران خاندان کے لوگ یادرکھیں دوسروں پرالزامات عائد کرکے اپنے خلاف چارج شیٹ سے عوام کی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔حکمرانوں نے اپنا ایک جھوٹ چھپانے کیلئے ہزارجھوٹ بولے مگرپاناما پیپرز کے شواہد ان کیخلاف ہیں۔اب تک حکمرانوں نے جوبھی جال بچھایا وہ الٹا ان کیلئے وبال جان بن گیا۔