counter easy hit

عوام جاگ چکی، محترم شہباز شریف نہ صرف پنجاب بلکہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان اورکشمیر کی بھی آواز بن چکے ہیں، راجہ علی اصغر

پیرس( یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر ترین راہنمااور پی پی ۸ گجرخان سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ علی اصغر نے کراچی کے کامیاب دورے پر میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مسلم  لیگ ن محترم شہباز شریف چاروں صوبوں اور کشمیر وگلگت بلستستان کے بھی پسندیدہ ترین راہنما بن چکے ہیں۔

ان کی صلاحیتوں اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ایک دنیا معترف ہو چکی ہے ۔ عوام جاگ چکی ہے اور تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے نہیں اب کام کی قدر ہوگی انشااللہ شہباز شریف  قومی سطح پر بھی اب تمام نقلی شعبدہ بازوں کو دھول چٹائیں گے۔ اگر وہ پنجاب میں رہ کر چاروں صوبوں کے عوام  کے دل جیت سکتے ہیں تو وہ وزیر اعظم بن کر کیا نہیں کرسکتے ۔ یہ شقی القلب نام نہاد لیڈروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

 

RAJA ALI ASGHAR, PMLN, FRANCE, AND, CANDIDATE, FOR, MPA, GUJAR KHAN, ELECTORAL, AREA, PP-8

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website