counter easy hit

کراچی میں بارش رحمت سے زحمت بن گئی ۔۔افسوسناک اطلاعات موصول

Rain in Karachi becomes harassed - Mercy reports received

کراچی(ویب ڈیسک )کراچی میں مون سون کی پہلی موسلادھار بارش کے باعث مختلف واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔شہر قائد میں نظام زندگی معطل ہو گیا ،کئی علاقے زیر آب آگئے جبکہ بہت سے علاقوں میں بجلی بھی 14گھنٹوں سے غائب ہے ،محکمہ تعلیم سندھ نے کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ ملیر میں پانی سے کھیلتے ہوئے دو بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔اس کے علاوہ ڈیفنس، کلفٹن، گلستان جوہر اور خاموش کالونی میں بھی کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔پاپوش نگر بھی کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد جبکہ محمود آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔کراچی میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارش کی وجہ سے مرکزی شاہراہوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا ہے ،سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے دفاتر سے واپس آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔بارش کے باعث محمود آباد اور دیگر نالوں تغیانی ہے، نالے کا پانی پی ای سی ایچ ایس اور محمودآباد میں داخل ہوگیا ہے۔بارش کی وجہ سے آنے والے فالٹس کے علاوہ کے الیکٹرک نے خود بھی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے حفظ ماتقدم کے طور پر مختلف علاقوں میں بجلی بند کردی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ غیر معمولی بارش کی وجہ سے تکنیکی خرابیاں پیدا ہوگئیں ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کا کام جاری ہے۔بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے 400 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، سندھ ہائیکورٹ اور احتساب عدالت میں مقدمات کی سماعت روک دی گئی۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر کے الیکٹرک کے حکام کو عدالت بھی طلب کیا گیا۔شہر میں سب سے زیادہ 60 ملی میٹر بارش صدر میں ہوئی جبکہ سرجانی ٹاو¿ن میں 50 اور فیصل بیس میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔نارتھ کراچی میں 42، ناظم آباد میں 39، ائیرپورٹ 38، جناح ٹرمینل 35، موسمیات پر 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پی اے ایف بیس مسرور میں 32، گلشن حدید میں 21، لانڈھی 12 اور کیماڑی میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران کراچی میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جس کی وجہ سے شہر میں اربن فلڈنگ بھی ہو سکتی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website