counter easy hit

رینجرز کا شاہ فیصل کالونی میں متحدہ کے دفتر پر چھاپہ، 5افراد گرفتار ، ملیر اور دیگر علاقوں میں متعدد دفاتر سیل

Raid-on-MQM-Office-in-Shah-Faisal-Colony-Karachi

Raid-on-MQM-Office-in-Shah-Faisal-Colony-Karachi

کراچی (یس اردو مانیٹرنگ ڈیسک ) قانون نافذ کرنے واالے اداروں نے شاہ فیصل کالونی میں متحدہ کے دفتر پر چھاپے کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

 نیو نیوز کے مطابق رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں متحدہ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور پانچ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے یونٹ سیکٹر اور دیگر دفاتر کو بھی سیل کر دیا گیا جبکہ آٹھ یونٹ اور سیکٹر آفیسز کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملیر میں بھی متحدہ کے چھ دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ جھیل پارک کے دفتر کو بھی تالے لگائے جا چکے ہیں جن کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد اب تک کراچی کے مختلف علاقوں سے متحدہ کے 169دفاتر سیل کیے جا چکے ہیں ۔کورنگی میں 27اور شرقی میں 31دفاتر کو تالے لگائے گئے ہیں جبکہ ضلع وسطی میں 68اور غربی میں 34 دفاتر کو سیل کیا جا چکا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website