counter easy hit

رحیم یارخان: ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا ساتواں روز

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا جاری آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ پولیس جوان علاقے کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک نمایاں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

Rahim Yar Khan: seventh day operation against bandits

Rahim Yar Khan: seventh day operation against bandits

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں سات روز سے پولیس کے دو سو اہلکار 4 بکتر بند گاڑیوں اورجدید اسلحہ سمیت ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مصرف ہیں۔ پولیس کے مطابق وقفے وقفے سے ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہےجبکہ سخت گرمی دھول ،مٹی، ریت اور جنگلی جھاڑیوں کے باعث پولیس اہلکاروں کو پیش قدمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کے جوان ہمت اور حوصلے کےساتھ ڈاکو گڈو شر کی کمین گاہ کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں جبکہ شدید گرمی اور لو نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے انکی پیش قدمی جاری ہے، جلد مطلوبہ ڈاکو پکڑے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website