counter easy hit

راحیل شریف نے این او سی کیلئے رابطہ نہیں کیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینیٹ کو بتایا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے 39اسلامی ممالک کی مشترکا فوج کے سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل این او سی کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

Raheel Sharif did not contact about to the NOC, Khawaja Asif

Raheel Sharif did not contact about to the NOC, Khawaja Asifq

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر تعیناتی کے حوالے سے کوئی درخواست آتی ہے تو اس صورت میں وزارت دفاع سے این او سی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سے مزید کہا کہ راحیل شریف عمرہ کرنے سعودی عرب گئے تھے،واپس آکر نہ وزارت دفاع کو درخواست دی اور نہ جی ایچ کیو کو۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے انہیںہدایت دی کہ راحیل شریف اس حوالے سے کوئی درخواست دیں تو ایوان کو آگاہ کریں۔اس موقع پر سرتاج عزیز کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راحیل شریف کو ابھی تک سعودی عرب کی طرف سے کوئی آفر نہیں ہوئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website