counter easy hit

جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات

Raheel Sharif Meeting

Raheel Sharif Meeting

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈرجنرل لائیڈ آسٹن نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

جنرل لائیڈ آسٹن نے خطے اور پاکستان کے امن کے لیے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ جنرل لائیڈ آسٹن نے شہدا کی یادگار پر حاضری بھی دی۔