counter easy hit

5 دن میں ’رئیس‘ نے 93 کروڑ، ’قابل‘نے 67 کروڑ کمائے

بالی وڈ کا ’رئیس‘ سو کروڑ کا چھکا لگانے کے لیے تیار ہے،فلم کا 5دن کا بزنس 93کروڑ روپے ہوگیا ، جبکہ ریتھک روشن کی فلم ’قابل‘ کا اسکور 67کروڑ روپے ہوگیا تاہم اس کا اسکور ابھی جاری ہے۔

'Raees' earned 93 million, "Kaabil" 67 million in five days

‘Raees’ earned 93 million, “Kaabil” 67 million in five days

بالی ووڈ کے کنگ خان اور پاکستان کی معروف اداکار ہ ماہرہ خان کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’رئیس‘ باکس آفس پر دھماکے دار انٹری دینے کے بعداب سو کروڑ کلب میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ ماہرہ اور شاہ رخ کی اداکاری شائقین کو بھا گئی، اس فلم نے جہاں شائقین کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے وہیں 5 دنوں میں 93اعشاریہ 24کروڑروپے کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم میں ماہرہ خان پہلی بار بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ نواز الدین صدیقی بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کی کہانی عبد اللطیف نامی ڈان کے زندگی پر بنائی گئی ہے جس کی کاسٹ میں محمد ذیشان ایوب، روپندر نگرا، آریا بابر، گووندنمدیو اور انیل منگے بھی شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website