counter easy hit

پیرس میں ریڈیوفرانس ٹو مغرب کی طرف سے خواتین کے عالمی دن پرشاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ رپورٹ علی اشفاق

France Women Day

France Women Day

خواتین کسی میدان میں مردوں سے کم نہیں، اپنے حقوق کیلئے ہر میدان میں آگے بڑھنا ہو گا۔تحریک انصاف کی خواتین نے پاکستان کی نمائیندگی کی ۔
پاکستان پریس کلب پیرس کے صدر صاحبزادہ عتیق الر حمن کی خصوصی کاوش۔

پیرس (اشفاق علی سے )دُ نیا بھر کی طرح فرانس میں عورتوں کا عالمی دن نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ پیرس میں ریڈیو فرانس مغرب دو(2) نےخواتین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ فرانس مغرب کے پلیٹ فارم سے ہونے والی اس انٹرنیشنل تقریب مختلف ممالک اور کلچر کی خواتین نے شرکت کی ۔ استقریب میں اٹھارہ ایسی خواتین کو مدعو کیا گیا جنہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی جیسے صحافت، وکالت، بزنس ، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں اور سیاست میں کارہائے نمایاں سر انجام دئے اور فرانس اور یورپی یونین میں اپنی محنت ، ہنر اور قابلیت کا لوہا منوایا ۔ ان خواتین نے اپنی ذاتی زندگی کے تجربات اور اپنی جدوجہد سے حاضرین کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو اپنے حقوق کیلئے ہر میدان میں آگے بڑھنا ہو گا۔ تاکہ ہماری آنے والی نسل کو ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے جن سے ہماری مائیں یا ہم گزری ہیں، خواتین کو آج بھی یورپین معاشرے میں بہت سے معاملات میں مردوں سے کم تر سمجھا جاتا ہے، اس موقع پر وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواتین نے کہا کہ ہم نے مردوں کے اس معاشرے میں اپنی محنت اور جدوجہد سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ آج ہر میدان میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور آج کے دن ہم اُ ن خواتین کو سلام پیش کرتی ہیں جن کی قربانیوں نے خواتین کومعاشرے میں مقام دلایا اور دنیا کی تمام خواتین کو اس دن کی مناسبت سے مبارکبادپیش کرتی ہیں۔اس تقریب میں پاکستانی ،افریقی ، عرب اور فرانسیسی خواتین نے بھر پور شرکت کی۔ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الر حمن نے اپنے ذاتی اور صحافتی تعلقات استعمال کئے اور اس اہم تقریب میں پاکستانی خواتین کی شرکت یقینی بنائی اور اس انٹرنیشنل فورم سے پاکستانی خواتین کے خیالات ، جذبات اور خدمات سےریڈیو فرانس مغرب دو سننے والے پانچ ملین لوگ آگاہ ہوئے۔ تحریک انصاف فرانس کی صدر محترمہ آصفہ ہاشمی ،تحریک انصاف فرانس کی جنرل سیکریٹریمحترمہ ناصرہ خان اور کنوینر کشمیر وومن ونگ شہلا رضوی نے پاکستان کی نمائیندگی کی ، اورمحترمہ آصفہ ہاشمی نے سماجی ایسوسی ایشن ” عارفہ ” کے پلیٹ فارم سے فرانس میں ضرورتمند خواتین کی امداد اور انکے قانونی اور سماجی مسائل کے حوالےسے تفصیل سے آگاہ کیا۔۔۔