کینیڈا کے شہر کیوبک سٹی میں63ویں سالانہ ونٹر کارنیول کاآغاز ہوگیا ہے جس میں مختلف مقابلوں کا انعقاد جاری ہے۔

Races of small boats conducting on ice in Quebec City
اس سلسلے میں چھوٹی کشتیوں کے درمیان دلچسپ آئس ریس کا انعقاد بھی کیا گیا،دریائے سینٹ لارنس پر ہونے والی اپنی نوعیت کی منفرد ریس میں 60ٹیموں نے حصہ لیاجن میں سینکڑوں مرد اور خواتین کھلاڑی شریک ہو ئے۔ ریس میں حصہ لینے والے کھلاڑی جمے ہوئے دریا پر اپنی کشتیوں کو دھکا لگاتے اور برفیلے ٹکڑوں سے بھرے حصے میں تیز رفتاری سے پیڈلنگ کرتے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جستجو کرتے نظر آئے۔ سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شرکاء بھی وہاں موجود تھے۔








