counter easy hit

ایف آئی اے نے رابی پیرزادہ کی ویڈیوز ہٹانے سے انکار کر دیا، مگر کیوں ؟ وجہ آپ کو حیران کر دے گی

لاہور (ویب ڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے رابی پیرزادہ کی ویڈیوز ہٹانے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آ ئی نے اس حوالے سے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز ہٹانا ہمارا کام نہیں بلکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کام ہے اور گلوکارہ کی درخواست پاکستان ٹیلیکمیونیکیشن اتھارٹی کو ارسال کردی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم ونگ کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست دی تھی جس میں رابی پیرزادہ نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان کی تصویروں اور ویڈیوز کے باعث انہیں اور ان کی فیملی کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) سے اپیل کی تھی کہ سوشل میڈیا پر موجود ان کی تصویریں اور ویڈیوز فوری طور پر ہٹائی جائیں اور ان کے لنکس ختم کیے جائیں۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری ذاتی تصاویر اور ویڈیوز میرے اُس سمارٹ فون میں موجود تھیں جو میں نے کچھ عرصہ پہلے فروخت کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں میں نے یہ موبائل فروخت کیا ان کے خلاف بھی درخواست دے دی تھی۔ جبکہ رابی پیرزادہ کی سابقہ مینجر پر بھی شکوک و شُبہات اُٹھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پیغام میں مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت (وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء) کا بھی حوالہ دیا ۔

RABI PIRZADA, VIDEO, LEAKED, FIA, DENIED, TO, REMOVE, HER, VIDEOS, FROM, INTERNET, YOUTUBE, AND, FACEBOOK

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website