counter easy hit

سرائے عالمگیر شہر کی گلی و محلوں سڑکوں پر غیر قانونی سپیڈ بریکرز کی بھرما ر

R illusion inn

R illusion inn

سرائے عالمگیر(صغیرراٹھور)سرائے عالمگیر شہر کی گلی و محلوں سڑکوں پر غیر قانونی سپیڈ بریکرز کی بھرما ر ،مقامی انتظامیہ کی پرسرار خاموشی ،DCOگجرات نوٹس لے،تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر شہر کی مین سڑکوں،بازاروں ،گلی و محلوں میں بااثرافرادنے جگہ جگہ اپنے گھروں ،دوکانوں کے سامنے غیرقانونی چوٹی نماسپیڈ بریکر بنا رکھے ہیں جن کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے جبکہ ان غیر قانونی چوٹی نما سپیڈ بریکروں کی وجہ سے گاڑیاں ،موٹر سائیکل ،چنگ چی رکشے بھی ٹکرا کرنقصان کر نے کے علاوہ گاڑیوں میں سوارمعمر بزرگ ،خواتین و بچے اور ایمبولینس میں جانیوالے مریضوں کو سخت تکلیفوں کاسا مناکر نا پڑتا ہے جبکہ آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں مگربااثر افراد ان غیر قانونی چوٹی نما سپیڈ بریکروں کو اپنا حق سمجھتے ہیں اور ان کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے،انجمن تحفظ حقوق شہریاں و دیگرسماجی ،فلاحی تنظیموں نے اس اہم مسئلہ کی طرف DCOگجرات لیاقت علی چھٹہ کی توجہ مبذول کرواتے ہو ئے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی سپیڈ پریکروں کا خاتمہ کیا جائے ۔