counter easy hit

کوئٹہ : مری آباد میں گھر میں دھماکہ، دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں گھر میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مری آباد کے علاقے نادر آباد میں گھر کے اندر ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد کمرے کی چھت گر گئی ہے جس کے نتیجے میں نیچے دب کر دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے جبکہ اس واقعہ میں تین بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا ہے۔ تاہم دھماکے کی مزید نوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا ہے۔

تاہم علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ دھماکہ نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے راکٹ گرنے سے ہوا ہے۔ اسی واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔