counter easy hit

کوئٹہ : ایلومینیم کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

Factory Fire

Factory Fire

کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ میں ایلومینیم کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ کیمیکل جلنے سے زہریلی گیس کے باعث ایک مزدور بیہوش ہو گیا۔

کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر پلاسٹک اور ایلومینیم کے پائپ اور فائبر کی پانی کی ٹینکیاں بنانے والی فیکٹری کے گودام میں لگی۔ کوئٹہ میں ایلومنیم کے گودام میں آگ لگنے سے 40 لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے سرکی روڈ پر ایلومینم گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے گودام میں رکھے کیمیکل کے 30 ڈرمز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

آگ نے 40 لاکھ روپے کے سامان کو راکھ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کیمیکل کے جلنے سے زہریلی گیس کے باعث ایک مزدور بے ہوش ہوا جسے کوئٹہ کے سول ہسپتال پہنچایا گیا۔ فائر بریگیڈ کےعلاوہ علاقے کے لوگوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔

آتشزدگی کے باعث گودام میں رکھے پلاسٹک اور ایلومینیم کے پائپ اور فائبر کی پانی کی ٹینکیاں فائبر کے پانی ٹینک، پائپوں اور دیگر سامان کو شدید نقصان پہنچا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گودام میں رکھے کیمیکل کے باعث لگی جب ایک مزدور نے وہاں آگ جلانے کی کوشش کی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔