counter easy hit

’’ کشمیر میں حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں، آپ کشمیریوں کے لیے کیا کر رہے ہیں؟؟‘‘ پاکستانی صحافی نے ٹرمپ کو لاجواب کر دیا، صحافی کا سوال سنتے ہی امریکی صدر نے عمران خان کو کیا کہا؟ ویڈیو سامنے آگئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں جہاں گذشتہ روز اِن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد صحافیوں میں سے ایک رپورٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے وہاںانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وہاں گذشتہ 50 دن سے لاک ڈاؤن ہے ، وہاں نہ تو انٹرنیٹ ہے اور نہ ہی کھانے پینے کا سامان دستیاب ہے۔آپ اس حوالے سے کشمیریوں کے لیے کیا کریں گے ؟ جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان سے استفسار کیا کہ آپ ایسے رپورٹرز کہاں سے لاتے ہیں؟

https://twitter.com/i/status/1176291720146763776

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اس سے قبل دورہ امریکہ پر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی صحافیوں سے متعلق دریافت کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک رپورٹر سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ پاکستانی ہیں؟ جب رپورٹر نے مثبت جواب دیا تو امریکی صدر نے کہا تھا کہ بہت اچھی بات ہے، میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گذشتہ روز ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واضح اور پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ نریندر مودی پر دباو ڈال کر مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو ختم کروایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ طاقت ور ترین ملک پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے اس لیے امریکہ کو تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیئے۔بھارت سے ثالثی کی امریکی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ لیکن ثالثی تب تک نا ممکن ہے جب تک مسئلے کے دونوں فریقین رضا مندی ظاہر نہ کر دیں ۔،

QUESTIONS, ON, KASHMIR, PAKISTANI, JOURNALIST, MADE, TRUMP, SPEECH LESS, DURING, PRESS CONFRENCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website