counter easy hit

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کیلیے سوالنامہ تیار

لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں اہم موڑ آگیا، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے ناصرجمشید سے پوچھ گچھ کے لیے ابتدائی سوالنامہ تیارکرلیا۔

Questionnaire prepared for Nasir Jamshed in spot fixing case

Questionnaire prepared for Nasir Jamshed in spot fixing case

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ممکنہ کھلاڑیوں کے ساتھ سہولت کاروں تک پہنچنے اورمستقبل میں اس طرح کے واقعات کا سدباب کرنے کی غرض سے اپنی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کا پروگرام بنایا ہے جس کے تحت اسپاٹ فکسنگ میں ممکنہ ملوث کھلاڑیوں کے بیانات لینے کے بعد اب انگلینڈ میں موجود ٹیسٹ کرکٹرناصرجمشید سے تحقیقات کرنے کے بعد معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔ یادرہے کہ پاکستان سیر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز میں ہی اسپاٹ فکسنگ کے اسکینڈل نے ملک بھر میں تہلکہ مچا رکھا ہے، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی جسٹس (ر) اصغر حیدر کی سربراہی پر مشتمل 3 رکنی ٹربیونل کے سامنے حاضر ہوچکے ہیں، کیس کی حتمی سماعت 15 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی، ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ سہولت کاری میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ملزم ناصر جمشید سے باز پرس کیلیے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط بھی لکھ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے اراکین اپریل کے پہلے ہفتے پوچھ گچھ کے لئے لندن جائیں گے، ناصر جمشید سے تحقیقات کے لئے اینٹی کرپشن یونٹ نے ابتدائی سوالنامہ تیار کرلیا ہے ،کس کھلاڑی کو کیا آفر کی اور کس کھلاڑی نے ڈیل پوری کی، کیا کھلاڑیوں نے کبھی خود بھی رابطہ کیا تھا، شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن کے علاوہ اور کون کون سے کھلاڑیوں سے رابطہ ہے، کھلاڑیوں سے کب کب رابطے کیے، کس کھلاڑی سے کیا معاملات طے کیے تھے، بکیز کے ساتھ آپ کا کیا تعلق ہے، بکیز کے ساتھ کب سے رابطہ ہے اور رابطوں کا طریقہ کار کیا تھا۔ واضح رہے کہ فیصلہ ایک ماہ میں ہونے کا امکان ہے، کرکٹر سے حاصل ہونے والی معلومات ٹریبونل کے سامنے پیش کی جائیں گی اور جرم ثابت ہونے پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز پر 5 سال سے تاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website