counter easy hit

بریکنگ نیوز: ملکہ برطانیہ کو اس ادھیڑ عمر میں بھی باصلاحیت نوجوان کو تلاش۔۔۔۔مگر کس کام کے لیے ؟جان کرآپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

لندن (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ نے سوشل میڈیا مینیجر کی آسامی کے لیے باصلاحیت نوجوان کو تلاش کرنا شروع کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ان دنوں سوشل میڈیا کے ایسے ماہر کی ضرورت ہے جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اُن کے فالوورز کو بڑھا سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملازمت حاصل کرنے والے

بے شرمی کی ہر حد پار۔۔۔!!! صباء قمر کی ’ بولڈ ‘ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، جس نے بھی دیکھیں وہ غصے سے پھٹ پڑا

 

شخص کو ہفتے میں پانچ روز اور 8 گھنٹے کام کرنا ہوگا جس کے عوض اُسے 45 سے 50 ہزار پاؤنڈ ماہانہ تنخواہ دی جائے گی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 92 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواہش مند افراد 24 دسمبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد جنوری 2020 میں انہیں شاہی محل میں انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 41 لاکھ کے قریب ہے جبکہ انسٹاگرام اور فیس بُک پر بھی انہیں بے شمار لوگ فالو کرتے ہیں۔ اگر آپ اچھے انداز سے بولنے اور نئے نئے آئیڈیاز سوچتےاور سوشل میڈیا کی تکنیکی مہارت رکھتے ہیں تو آپ بھی ملکہ برطانیہ کے پاس ملازمت کرسکتے ہیں جو یقینی طور پر مستقبل کے لیے شاندار ہوگی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا منسوخ کردیا ، جنیوا میں ہونیوالی عالمی پناہ گزین کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا منسوخ کردیا گیاہے ، اب وزیر اعظم عمران خان کی جگہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملائیشیا سمٹ میں شرکت کیلئے کوالالمپورجائیں گے ۔ وزیر اعظم جنیوا میں عالمی پناہ گزین کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔اس سے قبل وزیر اعظم بحرین کادورہ مکمل کر وطن واپس روانہ ہوچکے ہیں،وزیراعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان بحرین کے محل رسخیر پہنچے جہاں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ

نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیر اعظم عمران کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ایک روز قبل وزیر اعظم نے سعودی عرب کادورہ بھی کیاتھا جہاں انہوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کی تھیں ۔ایک نجی نیوز چینل کے مطابق دفتر خارجہ کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ایسے کسی نئے اسلامی بلاک کا حصہ نہیں بنے گا جو سعودی مفادات کے خلاف کام کرے گا، اس کے برعکس ہماری کوشش تمام مسلم ممالک کے مابین اتحاد کے لیے کام کرنا ہے، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سعودی صحافی خاشقجی کی ہلاکت کے بعد سے کشیدگی چلی آرہی ہے پاکستان اسے کم کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کوالالمپور میں پاکستان، ترکی، ایران، قطر اور انڈونیشیا کے لیڈروں کی کانفرنس کو سعودی عرب او آئی سی کے متبادل اسلامی بلاک کے طور پر دیکھتا ہے اور اس کانفرنس میں اپنی اور اپنے عرب اتحادیوں کی غیر موجودگی سے پریشان ہے۔یہ کانفرنس ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی میزبانی میں منعقد ہورہی ہے اور وہ اس بات کا کھلے عام اظہار کرچکے ہیں کہ او آئی سی مسلم امہ کے مفادات کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اس لیے یہ اتحاد او آئی سی کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے جب کہ سعودی عرب سمجھتا ہے کہ اس طرح کا نیا اسلامی بلاک مسلم دنیا میں سعودی عرب کے کردار کو کم کرسکتا ہے، اسی تناظر میں پاکستان کی سول اور فوجی قیادت نے سعودی عرب کے متعدد دورے کئے ہیں۔

Queen, of, Britain, needs, young, energetic, social, media, manager,for, their, social media, cell

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website