counter easy hit

ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی 24ویں برسی آج منائی جائیگی

Queen emotions Nayyar Sultana 24 th anniversary will be celebrated today

Queen emotions Nayyar Sultana 24 th anniversary will be celebrated today

لاہور: فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی24ویں برسی آج منائی جائے گی۔

نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیئر سلطانہ 1935ء میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں جہاں نامور ہدایتکار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955ء میں فلم ’’قاتل ‘‘سے وہ پردہ اسکرین کی زینت بنیں۔

نیئر سلطانہ رقص کی نسبت اداکاری پر زیادہ دھیان دیتی تھیں انکی اس خوبی نے انھیں بہت سے لازوال کرداروں کے روپ میں آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔ لازوال فلموں میں انکی یادگار پرفارمنس آنے والے فنکاروں کے لیے صدیوں مشعل راہ ثابت ہوتی رہے گی۔ نیئر سلطانہ اور درپن کی جوڑی فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی سپرہٹ رہی۔ نیئر سلطانہ 27 اکتوبر 1992ء کو انتقال کرگئی تھیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website