counter easy hit

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا کوالیفائنگ فائنل آج ہوگا

qualifying final

qualifying final

دبئی………پاکستان سُپر لیگ کا دوسرا کوالیفائنگ فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچ براہ راست نشر کررہا ہے۔
دوسرا کوالیفائنگ فائنل آج دبئی میں کھیلا جائے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا میچ رات نو بجےشروع ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی مصباح الحق کریں گے جبکہ کراچی کنگز نئے کپتان کی قیادت میں گرائونڈ میں اترے گی ۔دوسرےکوالیفائنگ کی فاتح ٹیم21فروری کوپشاورزلمی کامقابلہ کرےگی۔ اتوار کے میچ کی فاتح ٹیم پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا کرے گی ۔جیو سوپر، پر ایونٹ کے تمام میچ براہ راست دیکھے جاسکتے ہیں۔