counter easy hit

قائداعظم کے افکار و نظریات پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس : پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے کوارڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کر موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائداعظم کے افکار و نظریات پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حکمران قائد اعظم کو اپنا لیڈر بناتے ہوئے ان کے وضع کئے گئے اصولوں کے مطابق حکومت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم کی کاوشوں سے ہمیں آزاد وطن ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مسلمانوں کو جگانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

آج بھی پاکستانی قوم کو جگانے کی خاطر نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔ ملک میں اگر تبدیلی آ سکتی ہے تو نوجوان ہی لا سکتے ہیں۔