counter easy hit

امریکی وزیرخارجہ کا طالبان کیساتھ رابطہ، وزارت داخلہ کے الزامات بے معنی ہیں ذبیح اللہ مجاہد

اسلام آباد(یس اردو نیوز) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملابرادر کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ افغان طالبان کےسیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق اس موقع پر ملابرادر کے ہمراہ دیگر طالبان راہنمائوں نے بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور ملا برادر نے امریکہ طالبان معاہدے کے تحت بات چیت کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران ملا برادر نے بقیہ طالبان قیدیوں کی رہائی کو اہم قرار دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے عیدالاضحی کے موقع پر امارت اسلامیہ کے اعلان کردہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔ دریں اثنا افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ننگرہار جیل پر حملے میں ملوث داعش کے ایک راہنما شہاب المہاجر کو افغان طالبان کے ساتھ منسوب کرنے کو افغان وزیرداخلہ کا پروپیگنڈہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ اس نام سے کسی فرد کو نہیں جانتی ہے اور نہ ہی پہچانتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن اس طرح کی افواہوں سے معاملات کو الجھانا چاہتا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہعید کی جنگ بندی کے دوران امارت اسلامیہ نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ تاہم ہم نے میدان وردک ، فاریاب ، فرح اور ہلمند میں دشمن کی چوکیوں کی تعمیر اور محصور اڈوں کی فراہمی کو روکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے شہریوں کو ہلاک کرنے کے دعوے غلط ہیں۔ دشمن نے شہریوں اور گھروں پر حملہ کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website