counter easy hit

 شعبان المعظم کی متبرک ترین رات اہل ایمان کو دلی مبارکباد، اللہ کریم آنے والے دنوں کو عالم اسلام اورپاکستان دونوں کیلئے متبرک بنائیں، قاری فاروق احمد فاروقی

شعبان المعظم کی متبرک ترین رات اہل ایمان کو دلی مبارکباد، اللہ کریم آنے والے دنوں کو عالم اسلام اورپاکستان دونوں کیلئے متبرک بنائیں، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس(مانیٹرنگ رپورٹ) مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد فاروقی نے تمام اہل اسلام کیلئے شب برات کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ کریم اس متبرک رات کے صدقے میں عالم اسلام اور پاکستان کے آنے والے دن مبارک ہوں۔

انہوں نے تمام اہل اسلام اورقارئین سے اپیل کی کہ شعبان المعظم کی متبرک ترین رات میں اللہ تعالیٰ اور نبی اکرم ﷺ کے حضور پاکستان اور عوام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کریں۔ اللہ کریم ہم وطنوں کی تمام مشکلات آسان فرمائیں اور اس مشکل ترین دور میں وطن عزیز کو امن کو گہوارہ بنائیں۔ اور حق پرست  اربا ب اختیار عوام کو عطا فرمائیں تاکہ ان کے دکھوں کا مداوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ میرا پیغام محبت یہی ہے کہ  ہم شعبان کے اس بابرکت مہینے کی بابرکت ساعتوں کو ضائع نہ کریں، یہ رمضان کے مہینے کی تیاری کا سنہری موقع ہے، اس میں ہمیں آپ ﷺ کی طرح روزوں اور قیام اللیل کی عملی مشق کرنی چاہیے اور رمضان کی نیک ساعتوں کو دنیاوی مشاغل سے بچانے کےلیے اسی مہینے میں ہی مالی معاملات ،لین دین سے عہدہ برآ ہونا چاہیے اور زکوٰۃ بھی ادا کردینی چاہیے ۔اس مہینے میں زکوٰ ۃ نکالنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے غریب تک اس کا حق بروقت پہنچ جائے ،تاکہ وہ بھی یکسوئی اور دل جمعی سے رمضان کی نیک ساعتوں سے مستفید ہو سکے ۔

Qari Farooq Ahmed, managing, editor, yesurdu, news, France

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website