counter easy hit

دسمبر 16 وحشی درندوں پرمعصوم کلیوں کی فتح کا دن ہے، شہدائے اے پی ایس کے والدین کو سلام جنہوں نے پیاروں کو کھونے کے بعد نئے عزم کیساتھ دشمنوں سے مقابلہ کی ٹھانی، قاری فاروق احمد گورسی

دسمبر 16 وحشی درندوں پرمعصوم کلیوں کی فتح کا دن ہے، شہدائے اے پی ایس کے والدین کو سلام جنہوں نے پیاروں کو کھونے کے بعد نئے عزم کیساتھ دشمنوں سے مقابلہ کی ٹھانی، قاری فاروق احمد گورسی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے 16 دسمبر وحشی درندوں پرمعصوم کلیوں کی فتح کا دن ہے۔ شہدائے اے پی ایس کے والدین کو سلام جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد نئے عزم کیساتھ دشمنوں کیساتھ مقابلہ کی ٹھان لی۔

ان کا کہنا تھا کہ جن  والدین کے بچے بچ گئے وہ بھی اس ہول ناک دن کو فراموش نہیں کرسکے، دہشت گردوں نے اسکول پر حملہ کرکے علم کی شمع بجھانا چاہی، مستقبل کے معماروں کو نشانہ بنا کرملک اور سیکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

اس الم ناک حادثے کی پانچویں برسی نے ننھے منے شہید بچوں کے والدین کے زخموں کو پھر سے تازہ کردیا، آنکھوں کے آنسو خشک ہوچکے تھے لیکن بچوں کی پانچویں برسی پر یہ چشمے پھر سے پھوٹ پڑے۔

آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کو 5 سال مکمل ہوگئے لیکن شہداء کے والدین تاحال غم کی کیفیت میں ہیں۔ 16 دسمبر کی تاریخ ہر سال آتی ہے اور سانحہ آرمی پبلک اسکول کے زخموں کو کرید کر چلی جاتی ہے، اس دن پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا اور طلبا سمیت 150 افراد کو بے دردی سے شہید کردیا۔

QARI FAROOQ AHMED GORSI, MEMBER, PPP, PUNJAB, COUNCIL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website