counter easy hit

 کورونا کی وبا کیخلاف ملک میں سیاسی وسماجی اورمذہبی اتفاق رائے لازم وملزوم ہوچکی ہے، قاری فاروق احمد گورسی

کورونا کی وبا کیخلاف ملک میں سیاسی وسماجی اورمذہبی اتفاق رائے لازم وملزوم ہوچکی ہے، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے ملک میں جاری سیاسی انتشار کی فضا پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان میں قومی سانحہ سے بچنے کیلئے اس وقت قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے۔ انتہائی دکھ اورتکلیف کی بات ہے کہ ابھی تک پاکستان میں سنجیدگی کے ساتھ کوئی مشترکہ سیاسی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی سب ایک دوسرے کیساتھ لڑنے اورکریڈٹ کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ حکومت اوراپوزیشن کو کورونا سے نمٹنے کے بعد بہت سا ٹائم آپس میں لڑنے کا مل جائیگا مگر قوم کے بچوں پر خدارا رحم کریں اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے قومی اتفاق رائے کیلئے سنجیدہ ترین اے پی سی اجلاس بلوائیں اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کر کے قوم اوردنیا کو مثبت پیغام دیں

انہوں نے کہا کہ سیاسی وسماجی انتشارپرقابو پالیا گیا تو ملک میں مذہبی علما مل کر تمام قوم کو مشترکہ لائحہ عمل دیں اور اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجدوں کے بجائے مذہبی اورروحانی بالیدگی کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں تاکہ قوم مذہب کے نام پر انتشار سے بچ جائے اور اس مشکل کڑے وقت میں متحد ہوکر بڑے نقصان سے حفاظت میں رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مساجد کے بند ہونے سے عوام الناس ذہنی اذیت کا شکار ہیں ان کے اس احساس کو دور کرنے کیلئے علما اوروزارت مزہبی امور موثر کردارادا کریں اور عوام کو اس بیماری کے وبائی اثرات سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس وقت ملک میں اس وبا  کیخلاف لڑنے کیلئے ہمیں سب سے زیادہ ہمارے معاشرتی رویوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے اس مقصد کیلئے ہمیں سیاسی ، سماجی اور مذہبی اتفاق رائےپیدا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے کوشش کرنی چاہیے۔

 

 

Qari Farooq Ahmed Gorsi, Member Executive, PPP, Punjab Council,vows for Natinal conciliation to fight against Corona

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website