counter easy hit

پیرس، سفیر پاکستان معین الحق کے کرونا ایمرجنسی کیخلاف بروقت اورموثر اقدامات پاکستانی کمیونٹی کیلئے حوصلہ افزا ہیں، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس، سفیر پاکستان معین الحق کے کرونا ایمرجنسی  کیخلاف بروقت اورموثر اقدامات پاکستانی کمیونٹی کیلئے حوصلہ افزا ہیں، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس؍اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد گورسی نے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سفیر پاکستان جناب معین الحق کے بروقت اورموثرترین اقدامات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ایمرجنسی کے حالات میں سفیر پاکستان ایک مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے جس طرح پاکستانی تارکین وطن کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اورفرانسیسی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ کرونا ایمرجنسی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو اعتماد میں لیا ہے ۔ ان کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر پوری پاکستانی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ سفیر پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی خصوصی ہدایات تارکین وطن کے جانی ومالی تحفظ کیلئے بہت دیرپا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سفارتخانہ پاکستان کے سرکاری لیٹر ہیڈ پر سفیر پاکستان معین الحق کی طرف سے خصوصی ہدائت نامہ جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق سفارتخانہ پاکستان نے سفارتی خدمات بہم پہچانے کیلئے آن لائن لنک اور ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے تاکہ تارکین وطن کو کسی بھی قسم کی معلومات گھر بیٹھے حاصل ہوسکیں۔  سفیر پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو فرانسیسی وزارت داخلہ کی ہدایات پرسختی سے عمل پیرا ہونے کیلئے کہا ہے اور متعلقہ فورمز اورہیلپ لائن کے بارے میں بھی آگاہی فرام کی ہے۔

سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے جاری کیا گیا خصوصی مراسلہ

CORONAVIRUS ADVISORY، FOR OVERSEAS PAKISTANIS IN FRANCE ISSUED BY EMBASSY OF PAKISTAN, PARIS

Qari Farooq Ahmed Gorsi, Managing Editor, Yesurdu News, appreciates Pakistani Ambassador Moeen Ul Haq efforts to tackle Corona Emergency in Paris

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website