counter easy hit

پنجاب میں آپریشن ،حکمرانوں کی ہوائیاں اڑ گئیں :قاری فاروق احمد فاروقی

 Qari Farooq Ahmed Farooqui

Qari Farooq Ahmed Farooqui

پیرس (عمیر بیگ)پنجاب آپریشن کے 36 گھنٹے بعد حکمرانوں کی جا نب سے وضاحتیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں۔ ’’دہشتگردوں کو نہیں چھوڑینگے ‘‘یہ کہہ کر پہلی بار وزیر قانون پنجاب نے پورا سچ بولا ،یہ واقعی دہشتگردوں کو نہیں چھوڑ سکتے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے چیف آر گنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے فوج ،رینجرز اور ایجنسیوں نے ’’دہشتگردوں کے خادم اعلیٰ ‘‘وزیر قانون کو لاعلم رکھ کر آپریشن کاآغاز کیا ورنہ اہم ٹارگٹ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جاتے ، جب سے آپریشن کا آغاز ہوا ہے پنجاب کے حکمرانوں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کے مکمل صفایا تک وزیر قانون پنجاب کو آپریشن سے متعلق کسی میٹنگ میں نہ بیٹھنے دیا جائے ورنہ اہم معلومات دہشتگردوں تک پہنچتی رہیں گی۔ فوج کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کلین اپ کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے