counter easy hit

بلند ترین سیاسی اخلاقیات کی امین محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا 66واں یوم پیدائش ، عظیم خاتون کی یاد جس ہر دن کو عظیم دن بنادیتی ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

 QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE, ON, 66TH, BIRTH, ANNIVERSARY, OF, SHAHEED, BE NAZIR BHUTTO

بلند ترین سیاسی اخلاقیات کی امین محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا 66واں یوم پیدائش ، عظیم خاتون کی یاد جس ہر دن کو عظیم دن بنادیتی ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید عظیم باپ کی عظیم بیٹی نے ملک پاکستان میں وہ عظیم سیاسی اخلاقیات کا روشن نمونہ پیش کیا جس نے مخالفین کو بھی آج تک سرنگوں رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید کی یاد ہر دن کو عظیم دن بنادیتی ہے۔ آج ان کا 66واں یوم پیدائش ہمیں اس عہد کے ساتھ منانا ہے کہ ملک میں جو اخلاقی قحط آچکا ہے قومی اسمبلی میں پارلیمان کی عزت و وقار دائو پر لگ چکا ہے ان تمام خرافات کو محترمہ شہید کے راہنما اصولوں کی روشنی میں ختم کیاجانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید کی سیاست نے ان کے مخالفین کو ہر دور میں زیر کیا اور ان کی جدوجہد نے آمروں کو شکست فاش دی ۔ آج بھی جب جب عظمت  کردار کی بات آتی ہے محترمہ شہید کا نام اور ان کی مثال ہر خاص وعام کی زبان پر ہوتی ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website