counter easy hit

شہید بھٹو کی آواز بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں کل خطہ پوٹھوہار میں گرجے گی ، قاری فاروق احمد فاروقی

شہید بھٹو کی آواز بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں کل خطہ پوٹھوہار میں گرجے گی ، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے بلاول بھٹو زرداری کو شہید بھٹو کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پھر پاکستان میں وہی حالات ہیں مہنگائی ، جمہوری آمریت اور اس کے باوجود ظالمانہ من مانی جس کیخلاف شہید بھٹو نے آواز اٹھائی تھی۔۔ آج شہید بھٹو کا نواسہ بلاول بھٹو زرداری  بھی انھی حالات کےخلاف قوم کی آواز بننے جا رہا ہے ۔ انشااللہ وہی ولولہ ہوگا، وہی جوش ہوگا وہی آواز ہوگی اور اس سے انشااللہ ظالم جمہوری آمریت کے ایوان لرز اٹھیں گے۔

پنجاب اور بالخصوص خطہ پوٹھوہار کی عوام کی یہ خوش قسمتی ہے کہ شہید بھٹو کا نواسہ ایک مرتبہ پھر ان کے گھر سے حکومت مخالف تحریک شروع کر رہا ہے ۔ یہ پنجاب کے عوام کی قومی ذمہ داری ہے کہ شہید بھٹو کے نواسے کا ساتھ دیں اور اس ظالمانہ حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس کی رخصتی تک جلسے جلوس جاری رکھیں۔

چلو چلو گوجر خان چلو ، بھٹو آ گیا گوجر خان میں
قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ شھید رانی کا شھزادہ بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب سننے کیلئے پنجاب کی مائیں ، بہنیں ، بزرگ سب شہید بھٹو کی آواز کو گرجتے ہوئے پھر سننے کیلئے بے تاب ہیں ۔
گوجر خان میں 29 جون 2019 بروز ہفتہ شام 6 بجے

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE, BILAWAL BHUTTO, SOUND, OF, SHAHEED, BHUTTO, WILL, RAISED, IN, POTOHAR, REGION, AGAIN, GUJAR KHAN, JALSA, SUCCESSFULQARI FAROOQ AHMED FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE, BILAWAL BHUTTO, SOUND, OF, SHAHEED, BHUTTO, WILL, RAISED, IN, POTOHAR, REGION, AGAIN, GUJAR KHAN, JALSA, SUCCESSFUL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website