counter easy hit

سیاسی انتقامی کاروائی اور نیب گردی کے بعد تحریک انصاف حکومت آئین کی بھی دھجیاں اڑا دیں، سابق صدر آصف زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا مجرمانہ فعل ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE

سیاسی انتقامی کاروائی اور نیب گردی کے بعد تحریک انصاف حکومت آئین کی بھی دھجیاں اڑا دیں، سابق صدر آصف زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا مجرمانہ فعل ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ سیاسی انتقامی کاروائی اور نیب گردی کے بعد تحریک انصاف حکومت آئین کی بھی دھجیاں اڑا دیں، سابق صدر آصف زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا مجرمانہ فعل ہے۔ ہم کو چیئرمین آصف علی زرداری صاحب اور محترمہ فریال تالپور صاحبہ کی گرفتاری اور پارلیمنٹرینز کے مطالبے اوراحتجاج کے باوجود پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آتےہی مہنگائ کاجن بوتل سے باہرنکل آیاہے ملک میں امن و امان رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور بیروزگای عوام نان شبینہ کے لئے ترس رہے ہیں نااہل حکومت اس سے پہلے کھبی بھی اس طرح کی پاکستان میں نہیں آئ ہے انہوں نے کہا کہ کپتان کی حکومت ناکام ہوچکی ہے عوام اس سے حکومت بیزار ہیں اخلاقی طور پر عمران خان وزیرعظم مستعفی ہو جائیں اقتدار اہل لوگوں کے سپرد کریں کیونکہ پاکستان کو اس ٹائم اس مشکل وقت میں انکی اہم ضرورت ہیں جو ملک کو ایک بحران سخت مشکلات سے پہلے اپنے دوران حکومت میں نکال چکے ہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سےکی وجہ سے عوام اس گرمی میں سخت پریشانی اور مشکلات سے دوچارہیں عوام پانی کی بوندبوند کےلئے ترس رہے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام پانی جیسی نعمت سے یکسر طور پر محرروم ہوچکے ہیں کربلاکامنظر پیش کررہاہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website