counter easy hit

وزیراعطم کے دورہ امریکہ کے دوران قومی یکجہتی کا واحد پیغام بلاول بھٹو کی طرف سے آیا جو کہ سیاسی بالغ نظری اور قومی یکجہتی کی علامت  ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

وزیراعطم کے دورہ امریکہ کے دوران قومی یکجہتی کا واحد پیغام بلاول بھٹو کی طرف سے آیا جو کہ سیاسی بالغ نظری اور قومی یکجہتی کی علامت  ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد (ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹ نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران کی گئی بھونڈی تقریر کو ملیا میٹ کردیا ہے اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو یہ بتا دیا ہے کہ قومی یکجہتی اور سیاسی بالغ نظری کیا ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی کنٹینر سیاست کے جواب میں قومی یکجہتی کیلئے حکومت کو مثبت پیغام دینا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خون اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی تربیت کا نتیجہ ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سیاست کنٹینر اورٹکرائو اور ایجی ٹیشن سے آگے نہیں بڑھ رہی ایسے میں محترم بلاول بھٹو نے قومی یکجہتی کے متعلق بیان دے کر اخلاقی فتح حاصل کی ہے اورحکومت اور حکومتی وزرا کو اس سے سیکھنا چاہیے۔

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website