counter easy hit

حکومت آئی ایم ایف سمجھوتے سے عوام پر بے جاٹیکسوں کا بوجھ ، کاروبارتباہ اورمعیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، قاری فاروق احمد فاروقی

حکومت آئی ایم ایف سمجھوتے سے عوام پر بے جاٹیکسوں کا بوجھ ، کاروبارتباہ اورمعیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے حکومتی معاشی پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے سمجھوتوں اور یقین دہانیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا ہے کہ ملک میں بے جا ٹیکسوں کا جو بوجھ پڑ چکا ہے یہ سب موجودہ حکومت کی نااہلی اور آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل سے پہلے ان کی تمام شرائط پر عمل کرنے کا نتیجہ ہے ۔ عوام کے سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں اور معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے جوکہ عشروں تک پورا نہیں کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک معاشی عدم استحکام پیدا کیاجاچکا ہے جس کی وجہ سے عوام ذہنی طور پر مریض بن چکے ہیں صبح و شام اشیائے ضروریہ کی چیزوں کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں جو کہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے  انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے گزشتہ ادوار میں سال میں ایک دفعہ کیے جاتے تھے تاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم سے کم پڑے۔ مگر موجودہ حکومت نے اپنی نااہلی اور ناعاقبت اندیشی سے تمام زندگی کی بنیادی ضروریات کی چیزوں پر ٹیکس پرٹیکس لگا دیے ہیں اور عوام کا جیننا دوبھر کردیا ہے  انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے کسی بھی طرح ملک میں معاشی استحکام ممکن نہیں ہے۔

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website