counter easy hit

دختر مشر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12ویں برسی پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی کے زیر اہتمام عقیدت واحترام سے منائی گئی، آستانہ عالیہ چکوڑی شریف سیدحسام الدین کی خصوصی شرکت اوراجتماعی دعا

دختر مشر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12ویں برسی پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی کے زیر اہتمام عقیدت واحترام سے منائی گئی، آستانہ عالیہ چکوڑی شریف سیدحسام الدین کی خصوصی شرکت اوراجتماعی دعا

رنیاں چیچیاں، لالہ موسیٰ(رپورٹ سید معارف الحسنین)تفصیلات کے مطابق دختر مشر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12ویں برسی پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی کے زیر اہتمام عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12 ویں برسی پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ دختر مشرق کی لازوال لیڈرشپ کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔ محترمہ شہید نے جہاں اسلام کی عظمت اورایک باصلاحیت مسلمان خاتون کی عظمت کی اعلیٰ مثال پیش کی انھوں نے وہیں ایک اعلیٰ منتظم کے طور پر ایک الگ شناخت بنائی۔ چاروں صوبوں کی زنجیر کے طور پر ایسی لیڈر کو پاکستان کے عوام کبھی  بھلا نہیں سکیں گے۔

اس موقع پر پیر سید حسام الدین  مدظلہ عالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ چکوڑی شریف نے خصوصی شرکت اور دعائیہ تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے عالم اسلام اور پاکستان کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور محترمہ شہید کے روح کے ایصال ثواب کیلئے کلام پاک پیش کیا۔۔ حاضرین میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی راہنمائوں،معززین علاقہ ، دوستوں اورعزیزواقارب کے علاوہ پیر سید حسام الدین کے مریدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, MEMBER, EXECUTIVE, PPP, PUNJAB, COUNCIL, held, death, anniversary, of, Be Nazir Bhutto, at, his, residence

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website