counter easy hit

مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروقی احمد فاروقی اور پوری یس اردو نیوز ٹیم کی طرف سے اہل وطن کو71واں یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو

پیرس ؍اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد فاروقی اور پوری یس اردو نیوز اوورسیز اور یس اردو پاکستان کی طرف سے اہل وطن کو 71 واں جشن آزادی مبارک ہو ۔ ہماری دلی دعا ہے کہ ہمارے ہم وطنوں کو جلد از جلد حقیقی معنوں میں قائد اعظم ؒ کا پاکستان دیکھنا نصیب ہو۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے کس قدر محنت اور جانفشانی سے یہ وطن عزیز حاصل کیا اور ایک لمحے کیلئے بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی نہ جیل کاٹی نہ کسی مقدمے کا سامنا کیا یہ مافیاز اورنام نہاد لیڈرز جو کرپشن کے بے تاج بادشاہ اور قانون شکنی جن کا شیوہ ہے یہ کس طرح قائد اعظم کے پاکستان کی قیادت کرسکتے ہیں ہمیں مل کر سوچنا ہوگا۔

یہ ہمارے قائد کا ہی حوصلہ تھا کہ جس نے ایک لمحے کیلئے بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اورانگریز سامراج اورمکار ہندوذہنیت کو شکست دے کر آزادی کا نعرہ لگایا اور اپنا اوراپنی قوم کا قانونی حق منوا کر الگ ریاست پاکستان حاصل کی کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں اور اگرقانون کواپنا راستہ ملے تو ان لوگوں کے کالے کرتوت ایسے ہیں کہ زمین بھی انہیں پناہ نہ دے ہمیں اصل آزادی اس دن حاصل ہوگی جس دن ہم ان کرپشن کے گندے تعفن زدہ نظام سے آزادی حاصل کرلیں گے

Qari Farooq ahmed Farooqi, Managing, editor, yesurdu, news, Pakistan, and, Europe, saying, Pakistan's, Freedom, Day, to, all, Pakistanis